ہوم Sports ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا اولی سٹون پی ایس ایل سے باہر

ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا اولی سٹون پی ایس ایل سے باہر

0



ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، اولی سٹون پی ایس ایل سے باہر

ملتان (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، اولی سٹون کمر کی انجری کے باعث ٹونامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق انگلش فاسٹ باؤلر منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اپنا چوتھا اوور مکمل نہیں کر سکے تھےجس کے نتیجے میں ملتان سلطانز کو آئندہ میچوں میں اولی سٹون کا متبادل کھلاڑی شامل کرنا ہوگا۔

اس کےعلاوہ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو اس وقت لگاتار تین جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے تاہم گزشتہ روز سلطانز کو پشاور زلمی کے خلاف پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل –





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version