کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے کراچی میں کھیلے جانیوالے 19 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس کی جیت ملتان سلطانز کے حصے میں آئی، کپتان محمد رضوان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز پر اوپنرز محمد رضوان اور ریزا ہینڈرکس کریز پر آئے اور پہلے اوور کے اختتام پر 2 چوکوں کی مدد سے 12 رنز بنا لئے۔ہینڈرکس اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے تھے، انہوں نے 3 بار گیند کو باؤنڈری تک پہنچایا تاہم ایک اور باؤنڈری شاٹ کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان نے عثمان خان کے ساتھ شراکت داری میں 58 رنز بنائے، انہیں مزارابانی نے پویلین کی راہ دکھائی، افتخار احمد کے ساتھ عثمان خان کریز پر موجود ہیں جنہوں نے18 اوورز کے اختتام تک 171 رنز بنا لئے۔
واضح رہے کہ آج کے میچ میں دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،کراچی کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزہ کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ملتان سلطانز میں آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دہانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے میچ کھیل رہے ہیں۔