ہوم Sports ملتان ٹیسٹ میں دوسرے روز کے کھیل کا اختتام پاکستان کے 556...

ملتان ٹیسٹ میں دوسرے روز کے کھیل کا اختتام پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 96 رنز بنالیے

0



ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے  ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، انگلش ٹیم نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 556 رنز کے جواب میں 96 رنز بنالیے۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر  آؤٹ ہوئی  جس کے بعد  انگلش ٹیم بیٹنگ کرنے آئی۔ انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف مایوس کن آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گرگئی  اور انگلش بیٹر اولی پاپ صفر پر  نسیم شاہ کا شکار ہوئے۔تاہم ایک وکٹ گرنے کے بعد زیک کرالی اور جو روٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک کریز پر موجود رہے۔دوسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے ایک وکٹ پر 96 رنز اسکور کیے، زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان سٹیڈیم میں ہورہا ہے۔

 گزشتہ روز شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ کے پہلے  دن کے اختتام پر  پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھے۔میچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے سکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ قومی ٹیم  کی ساتویں وکٹ  450  کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل کی صورت گرگئی، سعود شکیل 177 گیندوں   پر 82 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے،  سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز، شاہین آفریدی 26 رنز اور پھر ابرار احمد 3  بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس دوران قومی کرکٹر  سلمان آغا نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، سلمان آغا نے 15 ویں ٹیسٹ کی 28ویں اننگز میں ایک ہزاررنز مکمل کیے اور 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز سکور کیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version