ہوم Sports ملتان ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ

ملتان ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ

0


فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں  366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان میں آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان کی چھٹی وکٹ 264 رنز پر گر گئی جب محمد رضوان 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

بعدازاں پاکستان کی ساتویں وکٹ 302 رنز پر گری جب سلمان علی آغا 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ 309 رنز پر گری جب ساجد خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی نویں وکٹ دوسرے سیشن میں 358 رنز پر گری، عامر جمال 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کی آخری وکٹ 366 رنز پر گری جب نعمان علی 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پہلی اننگز میں کامران غلام 118 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ صائم ایوب نے 77 اور محمد رضوان نے 41 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے اسپن بولر جیک لیچ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز کا آغاز

بعدازاں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے پہلی اننگز کا آغاز کیا اور اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ 73 رنز پر گری جب زیک کرولی کو 27 رنز پر نعمان علی نے آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ بھی اسپن بولر کے خلاف 125 رنز پر گری، اولی پوپ کو 29 رنز پر ساجد خان نے بولڈ کیا۔

پہلے دن کا اختتام

گزشتہ روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے، آج محمد رضوان نے 37 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز کے ساتھ دوسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل اور محمد رضوان ٹیم میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون

انگلینڈ کی ٹیم میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version