ہوم Sports مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ سیمی فائنل پاکستانی فائٹر نے بھارت...

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ سیمی فائنل پاکستانی فائٹر نے بھارت کو شکست دیدی

0



(24 نیوز )مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ  سیمی فائنل میں پاکستانی فائٹر بانو بٹ نے بھارتی حریف خوشبو نشاد کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ سیمی فائنل کی ویمن ویٹ کی 47.6 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان پاکستانی فائٹر بانو بٹ نے بھارت کی خوشبو نشاد کو شکست دی، بانو بٹ نے تیسرے راؤنڈ میں بھارتی حریف خوشبو کو چت کیا،جبکہ مینز جونئیر فیدر ویٹ کیٹگری میں پاکستانی فائٹر لبنان کے فائٹر سے ہار گئے،جونئیر فیدر ویٹ 65.8 کلوگرام کیٹگری میں لبنان کے فائٹر فخردین کامیاب قرار پائے ۔ جس کے بعد پاکستان کا پہلا فائٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version