ہوم Sports میچ روک کر قیدی کو کوڑے مارے گئے مگر کیوں؟حیرت انگیز انکشاف

میچ روک کر قیدی کو کوڑے مارے گئے مگر کیوں؟حیرت انگیز انکشاف

0



(24 نیوز)میچ روک کر قیدی کو کوڑے مارے گئے مگر کیوں؟حیرت انگیز انکشاف ہوگیا ۔
سابق صدر جنرل ضیاالحق کے دور میں عوام پر کیسے کیسے ظلم کیے گئے۔سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اہم انکشافات کردئیے ۔
سابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے آنکھوں دیکھا ایک واقعہ بیان کیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز رمیز راجا نے انکشاف کیا کہ سابق فوجی جنرل ضیاالحق کے دور میں ہمارا میچ رکوا کر ایک قیدی کو گراؤنڈ میں کوڑے مارے گئے۔

 رمیز راجا کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اپنی کپتانی کے دور میں ایک قیدی کو سٹیڈیم میں کوڑے لگائے جانے کا واقعہ سنایا، رمیز راجا نے بتایا کے میری کپتانی کے دور میں ہمارا چار روزہ فرسٹ کلاس میچ جاری تھا اور میچ کے دوران اسٹیڈیم بالکل خالی تھا ، دوران میچ اچانک سے اسٹیڈیم میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پہنچنا شروع ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے 10 ہزار کے قریب لوگ اسٹیڈیم میں جمع ہو گئے۔

 رمیز راجا کا کہنا تھا کے ہم بھی حیران تھے کے اتنے لوگ کیسے آگئے اور ہم یہ سمجھنے لگے کے شاید اتنے لوگ ہمارا میچ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے ہیں،  اچانک ایک قیدی کو اسٹیڈیم لایا گیا اور سوال کیا گیا کہ ٹیم کا کپتان کون ہے ،میں کپتان تھا تو قیدی کو اسٹیڈیم لانے والوں نے مجھے پچ سے وکٹیں ہٹانے کا کہا اور بتایا کے یہاں اس قیدی کو کوڑے مارے جائیں گے۔

 رمیز راجا کا کہنا ہے کہ یہ سننے کے بعد میں حیران ہو گیا ،اس کے بعد اسٹیڈیم میں لائے جا نے والے شخص کو کوڑے مارے گئے جسے دیکھ کر میچ کھیلنے والے تمام کھلاڑی بھی حیران ہو گئے،مزیدبتایا کہ اس قیدی نے کوڑے کھانے کے بعد مجھے دیکھ کر ایسے ہاتھ ہلایا جیسے ہیرو بن گیا ہو، کوڑے مارنے کے بعد اس شخص کو واپس لے جایا گیا تو اس کے ساتھ ہی اسٹیڈیم میں موجود لوگ بھی واپس چلے گئے، اس کے بعد ہم نے وکٹیں واپس لگا لیں ، رمیز راجا کے بقول ان کے لیے یہ حیران کن اور یاد گار لمحہ تھا جسے وہ کبھی بھول نہیں پائیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version