ہوم Sports نئی آئی سی سی رینکنگ؛ ون ڈے میں بابر اعظم کی پہلی...

نئی آئی سی سی رینکنگ؛ ون ڈے میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

0


  • ون ڈے فارمیٹ میں بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ میں سرِفہرست
  • بھارت کے روہت شرما اور شھبمن گل بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹرویس ہیڈ پہلے، بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے، فل سالٹ تیسرے جب کہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ میں پہلے نمبر پر ہیں۔

بدھ کو جاری کی گئی رینکنگ میں ٖفخر زمان ون ڈے رینکنگ میں نویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان روہت شرما دوسرے، شبھمن گل تیسرے اور وراٹ کوہلی چوتھے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں بابر اعظم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے۔ تاہم ون ڈے فارمیٹ میں اُن کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹرویس ہیڈ پہلے، بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے، فل سالٹ تیسرے جب کہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، بھارت کے یشسوی جیسوال تیسرے، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان واحد پاکستانی بلے باز ہیں جو ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہیں۔

اگر بالنگ کی بات کی جائے تو ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بالر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version