ہوم Sports ندا ڈار ایشیاء کپ میں بھارت کو ہرانے کیلئے پُر امید

ندا ڈار ایشیاء کپ میں بھارت کو ہرانے کیلئے پُر امید

0


ندا ڈار--- فائل فوٹو
ندا ڈار— فائل فوٹو

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ ویمن ایشیاء کپ میں پہلا میچ ہی بھارت کے خلاف ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف تمام کھلاڑی جذباتی ہو کر کھیلتے ہیں، بھارت کو ہرا چکے ہیں اس بار بھی ایشیاء کپ کا آغاز کامیابی سے کریں گے۔

ندا ڈار نے کہا کہ چاہتی ہوں میری کپتانی میں ایشیاء کپ یا ورلڈ کپ ٹرافی جیتیں، اسپن، فاسٹ بولر اور بیٹنگ کے الگ الگ کوچز ہیں جس کا فائدہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراعات بڑھتی ہیں تو اعتماد ملتا ہے، پاکستان میں ویمن کرکٹ کو اور اوپر جانے میں وقت لگے گا۔

ندا ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ وقت بھی دیکھا جب کرکٹ میں لڑکیاں نہیں تھیں، اب لڑکیاں آ رہی ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version