ہوم Sports نسیم شاہ انجری سے مکمل فٹ ہو گئے

نسیم شاہ انجری سے مکمل فٹ ہو گئے

0


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ—فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری سے مکمل فٹ ہو گئے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نے مکمل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بولنگ بھی کی، اب انہیں کسی تکلیف کا سامنا نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں نسیم شاہ اپنے 8 ویں اوور میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

اس موقع پر نسیم شاہ اوور مکمل نہیں کرا سکے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version