پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اعظم خان کو تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی، میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں اعظم خان کی شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ہوگا۔