لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان سپر لیگ کے نوجوان پرفارمرز کو موقع ملنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مسٹری سپنر اسامہ میر اور تجربہ کار محمد نواز کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے منتخب نہ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ انکی جگہ محمد علی، حسیب اللہ خان، عامر جمال اور عرفان خان نیازی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
کیویز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا تاہم اطلاعات ہیں کہ میگا ایونٹ سے قبل نوجوان کھلاڑیوں کے ہنر کو آزمایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔