ہوم Sports نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے...

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر مایوس

0


نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر مایوس

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر مایوس ہو گئے۔

مچل سینٹنر 2018ء سے چنائی سپر کنگز کے ساتھ ہیں اب تک 16 میچز کھیل چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مچل سینٹنر نے میچز سے باہر بیٹھنے کو مایوسی قرار دیا ہے، رواں سیزن میں ان کو صرف ایک میچ کھلایا گیا ہے۔

آئی پی ایل کی وجہ سے مچل سینٹنر پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔

اس حوالے سے مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں ہر وقت نہ کھیلنا چیلنج ہوتا ہے، بعض اوقات یہ مایوس کن بھی ہوتا ہے لیکن فوکس رہنے کی کوشش ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کروں، جب آپ کو موقع ملے تو پھر آپ کو ٹیم کے لیے اچھا کرنا چاہیے، میں خوش ہوں کہ یہ سب ٹیم کی کامیابی کے لیے ہو رہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version