ہوم Sports نیو یارک میراتھون میں پاکستانی رنرز کی نمایاں پرفارمنس12 رنرز اپنی دوڑ...

نیو یارک میراتھون میں پاکستانی رنرز کی نمایاں پرفارمنس12 رنرز اپنی دوڑ 4 گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے

0



نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیو یارک میراتھون میں پاکستانی رنرز کی جانب سے نمایاں پر فارمنس دیکھنے کو ملی۔ 
امریکی شہر نیویارک میں دنیا کی سب سے بڑی اور چیلنجنگ میراتھون  ہوئی جس میں 36 پاکستانی رنرز نے شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھائی۔ نیویارک میراتھون میں 12 پاکستانی رنرز اپنی دوڑ 4 گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے دانش الٰہی 3 گھنٹے 26 منٹ اور 50 سیکنڈز کے ساتھ نیو یارک میں تیز ترین پاکستانی رہے، روفی شہزادہ پاکستانی رنرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستانی امریکن بابر غیاث 3 گھنٹے 38 منٹ اور 52 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ 
اس کے علاوہ عمار ممتاز، پریم کمار، رحمان اظہر، یاور صدیق، شارق صمد، فصیح الصالح، سلمان خان اور سلمان چودھری نے فاصلہ 4 گھنٹے سے کم وقت میں طے کیا۔ 
میراتھون میں شریک نارویجین پاکستانی خولہ احمد 3 گھنٹے 43 منٹ اور 2 سیکنڈز کے ساتھ تیز ترین پاکستانی خاتون رہیں جبکہ ماہین شیخ پاکستانی خواتین کی فہرست میں دوسرے اور کوکب سرور تیسرے نمبر پر رہیں۔ 
نیدرلینڈز کے ابدی نگئی نیویارک میراتھون کی فاتح رہے اور ڈچ رنر نے فاصلہ 2 گھنٹے 7 منٹ اور 39 سیکنڈز میں پورا کیا۔
نیو یارک میراتھون کی خواتین کیٹیگری میں کینیا کی شیلا چیپکوری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version