ہوم Sports ورلڈکپ کے لیے پاک بھارت ٹیموں کا مقابلہ ڈراپ اِن پچز پر...

ورلڈکپ کے لیے پاک بھارت ٹیموں کا مقابلہ ڈراپ اِن پچز پر کرانے پر ہربھجن سنگھ کی تنقید

0



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے پاک بھارت ٹیموں کا مقابلہ ڈراپ اِن پچز پر کرانے پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔سٹار اسپورٹس کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ نے 9 جون کو ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ڈراپ اِن پچز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایماندارانہ طور پر پچ کیوریٹرز بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ یہ پچ کیسا برتاؤ کرے گی! کتنا چلے گی اور کتنا باؤنس ملے گا؟۔انہوں نے کہا کہ پچ سے متعلق نتیجہ اصل معنوں میں پریکٹس گیمز کے دوران معلوم ہوگا کہ پچ کس طرح کھیل رہی ہے، وارم اَپ میچز ٹیموں کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ روز نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا، یہ اسٹیڈیم پاک بھارت میچ سمیت 8 میچز کی میزبانی کرے گا، جہاں 34 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گجائش موجود ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version