ہوم Sports وزیراعظم سے گنیز ریکارڈ قائم کرنے والے 5سالہ سفیان محسود کی ملاقات

وزیراعظم سے گنیز ریکارڈ قائم کرنے والے 5سالہ سفیان محسود کی ملاقات

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والےاور حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود نے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم نےچیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود اور متعلقہ حکام کو نوجوانوں کو کھیلوں کی مزید سرگرمیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی،سفیان محسود  نے وزیرِ اعظم سے گفتگومیں کہا کہ مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کروں گا۔
وزیرِ اعظم نے سفیان محسود کے والد عرفان محسود سے بھی گفتگو کی جو 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں، مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اس حوالے سے تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے یوتھ پروگرام کو ملک بھر میں مختلف کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version