وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے ٹیم کو 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کہا کہ “ویلڈن قومی ہاکی ٹیم! ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے!، قومی ہاکی ٹیم نے جوش، جذبے، ولولے اور محنت سے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔”
انکا کہنا تھا کہ بہترین پرفارمنس پر حکومت کی جانب سے ٹیم کےلیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔ قوم کی جانب سے آپ کو داد اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے ایک بار پھر عالمی افق پر قومی پرچم بلند کیا ہے، حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔