ہوم Sports ویرات کوہلی ایئر پورٹ پر مداحوں پر اچانک برس پڑے لیکن کیوں؟...

ویرات کوہلی ایئر پورٹ پر مداحوں پر اچانک برس پڑے لیکن کیوں؟ جانئے

0



ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم سٹار بیٹر ویرات کوہلی ممبئی ائیرپورٹ پر سیلفی لینے آنے والے فینز پر برس پڑے۔

بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی 22 نومبر سے شروع ہونے والی 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل ہفتہ کے روز آسٹریلیا روانہ ہوئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز آسٹریلیا روانگی سے قبل ممبئی ائیرپورٹ پر ویرات کوہلی کا مداحوں نے استقبال کیا۔ بھارت کے سابق کپتان اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ آسٹریلیا سفر کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔

تاہم، مداحوں کا ہجوم کوہلی کے ساتھ تصاویر بنوانے ان کے قریب آیا، چند سیلفیز لنے کے بعد کوہلی مداحوں پر برس پڑے اور کہ فیملی کو چھوڑ کے تھوڑی نہ سیلفی لونگا۔ویرات کوہلی نے فوٹوگرافرز کو فیملی کی تصاویر کھینچنے سے بھی منع کردیا تھا۔

واضح رہے بھارتی ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ نے بھارت کو 24 سال ٹیسٹ سیرز میں 0-3 سے شکست دے کر وائٹ واش کیا تھا، جس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو عوام سمیت سابق بھارتی کھلاڑیوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version