لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے جن ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، گل فیروزہ ، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، رامین شمیم، صدف شمس ، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبیٰ حسن ، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ ممکنہ کھلاڑی 2 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ سیریز 3 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل ہے۔ سیریز کے 3 ون ڈے آئی سی سی ویمینز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔