ہوم Sports ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی

ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی

0


ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ویمن ٹیم جیتا جتایا میچ ہار گئی، شکست کا دکھ ہے، ہمیں ویمن ٹیم پر ابھی بہت کام کرنا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم کے لیے بھی غیر ملکی کوچ تلاش کیا جارہا ہے، خواتین کرکٹرز کے لیے بھی ویسے ہی اقدامات ہوں گے جیسے مینز کے لیے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم ترقیاتی کام کے بعد دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں سے ایک ہوگا، کراچی میں اسٹیڈیم کے اطراف میں ہوٹل کے بارے میں جلد خوشخبری ملے گی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا پیسہ کرکٹ پر لگے گا، یہ بینکوں میں نہیں رکھا جائے گا۔

ایک سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی والا معاملہ اتنا بڑا نہیں، وہ ادارہ بھی میرے ماتحت ہے، معاملہ اندرونی طور پر حل کریں گے، اگر کوئی اچھا کام کررہا ہے تو اس کو محدود کیوں کریں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ہوگی اور پاکستان میں ہی ہوگی، ہماری تیاریاں جاری ہیں، کہیں ایک موقع پر بھی تیاری نہیں رکے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version