ہوم Sports ٹاپ کراٹے کاز سعدی عباس کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

ٹاپ کراٹے کاز سعدی عباس کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

0


سعدی عباس--- تصویر بشکریہ جیو نیوز
سعدی عباس— تصویر بشکریہ جیو نیوز

پاکستان کے ٹاپ کراٹے کاز سعدی عباس نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔

سعدی عباس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے، ہدف ملک میں اپنے شائقین کے سامنے گولڈ میڈل جیتنا ہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ برس پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

پاکستانی کھلاڑی نے ایشیاء اور ساؤتھ ایشیاء کی سطح پر پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتنے کے علاوہ دیگر کئی بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

لاہور میں گفتگو کے دوران سعدی عباس نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز پاکستان میں ہو رہے ہیں، میں یہاں کبھی کسی انٹرنیشنل مقابلے میں پاکستان کے شائقین کے سامنے ایکشن میں نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے اب میرا ہدف ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کسی انٹرنیشنل مقابلے میں حصہ لوں اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتوں اور اس کے بعد میں کراٹے کو خیرباد کہہ دوں گا۔

سعدی عباس نے کہا کہ ایشین گیمز سے قبل گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوا تو کراٹے کو خیر باد کہنے کا سوچا لیکن فیڈریشن نے متحرک کیا کہ اپنے ملک میں ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لو اور پھر کراٹے کو چھوڑنا۔

سعدی عباس نے بتایا کہ اس کے لیے میں نے کم بیک کیا اور چین میں ہونے والی ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لیا، پہلی فائٹ جیتا، دوسری جیت نہ سکا لیکن مقابلہ اچھا رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز سے پہلے کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں حصہ لوں گا، اس کے بعد ایک دو اور انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کا پلان ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version