اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پارلیمنٹ پہنچے تواس موقع پر صحافی نے محسن نقوی سے سوال کیا کہ کرکٹ کا برا حال ہو گیا ہے آپ نے کہا سرجری ہوگی، کب تک ہو گی؟
چیئرمین پی سی بی نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرجری کے لیے پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔
ایک اور صحافی نے محسن نقوی سے سوال کیا کہ آپ کے پاس دو عہدے ہیں ، ایک وزیر داخلہ کا اور دوسرا چیئرمین پی سی بی کا ، کہیں ان دو عہدوں کی وجہ سے آپ پر دباؤ یا کارکردگی تو متاثر نہیں ہو رہی ؟
وزی ر داخلہ نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا اور آگے بڑھ گئے ۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا تھا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا، آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔