ہوم Sports ٹی ورلڈ کپ افغانستان نے تاریخ رقم کر دی

ٹی ورلڈ کپ افغانستان نے تاریخ رقم کر دی

0



(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر افغانستان تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل کھیلے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے رحمٰن اللہ گرباز 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ان کے علاوہ ابراہیم زدران نے 18 اور کپتان راشد خان نے 19 رنز سکور کیے، بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلن کی راہ دکھائی جبکہ تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان اوپنرز نے بابر، رضوان سے اہم ریکارڈ چھین لیا

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر لٹن داس 49 گیندوں پر ناقابلِ شکست 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر جم نہ سکا، توحید ہیروڈی اور سومیا سرکار کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز میں نہ پہنچ سکا جبکہ 4 بلے باز بغیر کھاتا کھولے آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان اور نوین الحق نے نپی تلی گیند بازی کی اور دونوں نے 4 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ان کے علاوہ گلبدین نیب اور فضل الحق فاروقی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں افغانستان اور جنوبی افریقہ بروز جمعرات صبح ساڑھے 5 بجے مدِمقابل ہوں گے جبکہ بھارت اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ دوسرے سیمی فائنل میں اسی روز شام ساڑھے 7 بجے فائنل تک رسائی کے لئے زور آزمائی کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version