ہوم Sports ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے کا لائن اپ مکمل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے کا لائن اپ مکمل

0



  • ایونٹ میں شامل 20 ٹیموں میں سے آٹھ ٹیمیں اگلے مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
  • پاکستان، نیوزی لینڈ اور سری لنکا جیسی مضبوط ٹیمیں پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہونے والی ٹیموں میں شامل ہیں۔
  • گروپ ون میں بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔
  • گروپ ٹو میں میزبان ویسٹ انڈیز، امریکہ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ہیں۔
  • سپر ایٹ مرحلے کے تمام میچز اینٹیگا، بارباڈوس، سینٹ لوشیا اور سینٹ ونسنٹ میں کھیلے جائیں گے۔
  • دوسرے مرحلے میں سب کی نظریں پانچ مضبوط ٹیموں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ پر ہوں گی۔

ویب ڈیسک _ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر ایٹ مرحلے کے لیے ٹیموں کا لائن اپ مکمل ہو گیا ہے۔

ایونٹ میں شامل 20 ٹیموں میں سے آٹھ ٹیمیں اگلے مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ ون میں بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں جب کہ گروپ ٹو میں میزبان ویسٹ انڈیز، امریکہ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ہیں۔

سپر ایٹ مرحلے کے تمام میچز اینٹیگا، بارباڈوس، سینٹ لوشیا اور سینٹ ونسنٹ میں کھیلے جائیں گے۔ اس راؤنڈ کے لیے سب کی نظریں پانچ مضبوط ٹیموں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ پر ہوں گی۔

سپر ایٹ مرحلے میں دونوں گروپس میں سے دو،دو میچز جیتنے والی دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور سری لنکا جیسی مضبوط ٹیمیں پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہونے والی ٹیموں میں شامل ہیں۔

سپر ایٹ مرحلے کے میچز

سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 19 جون کو امریکہ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہو گا۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 20 جون کو سینٹ لوشیا کے گروس آئلٹ گراؤنڈ میں سپر ایٹ مرحلے کا دوسرا ٹاکرا ہو گا۔ اسی روز بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں بھی مدِ مقابل آئیں گی۔

اکیس جون کو ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ہو گا جب کہ 22 جون کو امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا اور بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا میچ ہو گا۔

تئیس جون کو افغانستان اور آسٹریلیا جب کہ امریکہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں گی۔ 24 جون کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ جب کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔

پچیس جون کو واحد میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے بعد ایونٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

سپر ایٹ مرحلے میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی اور ایونٹ کا فائنل 29 جون کو کھیلا جائے گا۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version