ہوم Sports ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اضافی ٹکٹس کا اعلان، شائقین میں خوشی کی...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اضافی ٹکٹس کا اعلان، شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

0


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اضافی ٹکٹس کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سمیت 13 میچز کے اضافی ٹکٹس کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہو گی۔

پاکستان کا آئرلینڈ اور امریکا کے خلاف میچ کے ٹکٹس کی فروخت بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 55 میں سے 51 میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں، ابتدائی طور پر اضافی ٹکٹس کی فروخت میں ویسٹ انڈیز اور نیو یارک اسٹیڈیم کے ہاسپیٹلٹی پیکجز کی فروخت بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کے مطابق امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم اور بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم کے پیکیجز کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 6 ڈالر جبکہ زیادہ 35 ڈالر رکھی گئی ہے۔ ٹکٹس بیلٹنگ میں اب تک 1 ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version