ہوم Sports ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر حسن علی نے معنی خیز...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر حسن علی نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

0


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی اسکواڈ سے باہر ہونے والی قومی فاسٹ بولر حسن علی نے معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر انہوں نے نئی معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔

انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں فاسٹ بالر کو برطانیہ کی سڑکوں پر پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ خوشی ایک رویے کا نام ہے۔ ہم یا تو خود کو دکھی کرسکتے ہیں یا پھر خوش رہ کر خود کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

کھلاڑی کے مطابق دونوں ہی صورتوں میں ایک جتنی ہی محنت کرنی پڑے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی جرسی کا نمبر ’32‘ بطور ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

فاسٹ بالر کی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش بھی ظاہر کی۔

خیال رہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ گزشتہ ماہ ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حسن علی کو بطور کوور قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

تاہم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کل سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انہیں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version