ہوم Sports ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی۔

گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھلاڑیوں کی سوچ اور کھیل سے آگاہی پر تفصیل دی ہے۔

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور کھیل سے آگاہی پر تفصیلی لکھا۔

گیری کرسٹن نے ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دی ہیں، رپورٹ میں وہی پوائنٹس ہیں جس کا انہوں نے اپنی تقریر میں ذکر کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، رپورٹس کی روشنی میں محسن نقوی بورڈ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مشاورت مکمل ہونے پر مستقبل سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

سینئر مینجر وہاب ریاض چند روز قبل اپنی رپورٹ جمع کرا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر گئی تھی، قومی ٹیم کو بھارت اور امریکا نے شکست دی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version