ہوم Sports ٹی 20 ورلڈکپ:بھارتی ٹیم کی قیادت کو ن کریگا؟جے شاہ نے بتادیا 

ٹی 20 ورلڈکپ:بھارتی ٹیم کی قیادت کو ن کریگا؟جے شاہ نے بتادیا 

0



ٹی 20 ورلڈکپ:بھارتی ٹیم کی قیادت کو ن کریگا؟جے شاہ نے بتادیا 

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )رواں برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر (بی سی سی آئی ) جے شاہ نے واضح کیا کہ اگرچہ ہم 2023 کے ورلڈکپ کا فائنل نہ جیت سکے لیکن ہم ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے 10 میچز جیت کر شائقین کرکٹ کا دل جیتنے میں کامیاب رہے، امید کرتا ہوں کہ بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں بارباڈوس میں منعقد ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتے گی۔
جے شاہ کا کہنا تھا کہ روہت شرما ماضی میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور اب وہ ایک سال بعد افغانستان سیریز کیلئے واپس آچکے ہیں،روہت شرما نے بھارت کی جانب سے 148 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور تقریباً 140 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3853 رنز بنائے ہیں، اس میں 4 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ روہت شرما نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے بھارت کے لئے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا تھا، حال ہی میں افغانستان سیریز کیلئے روہت کی واپسی دیکھنے میں آئی،روہت کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کی قیادت آل راو¿نڈر ہاردک پانڈیا کو سونپی گئی تھی جس کے بعد خبریں سامنے آرہی تھیں کہ رواں برس ہونے والے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت بھی ہاردک پانڈیا کو سونپی جاسکتی ہے تاہم جے شاہ کے بیان نے ان تمام دعوﺅں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version