ہوم Sports ٹی 20 ورلڈکپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ قومی کرکٹ ٹیم میں 2تبدیلیوں کا...

ٹی 20 ورلڈکپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ قومی کرکٹ ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان

0



ٹی 20 ورلڈکپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ، قومی کرکٹ ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان

نیویارک (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آخری گروپ میچ آج کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

آج نیوز کے مطابق  پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں شام ساڑھے 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں مد مقابل آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی پلینگ الیون میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، ابرار احمد اور عباس آفریدی کو موقع مل سکتا ہے۔

دوسری جانب فلوریڈا میں خراب موسم کی وجہ سے میچ متاثر ہوسکتا ہے، ہفتہ کو بھی بارش کی وجہ سے قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ پہلے ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -کھیل –





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version