ہوم Sports ٹی 20 ورلڈ کپ: آئر لینڈ کی چھٹی وکٹ بھی گر گئی

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئر لینڈ کی چھٹی وکٹ بھی گر گئی

0



(24نیوز)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں آئر لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

میچ کے آغاز پر ہی آئرش ٹیم کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گر گئیں، آئر لینڈ کی پہلی وکٹ صفر جبکہ دوسری 2 رنز کے مجموعے پر گری، دونوں کھلاڑیوں کو شاہین آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

آئرش ٹیم کی تیسری وکٹ 4 رنز کے مجموعے پر گری، آئرش کپتان پاؤل سٹرلنگ کو محمد عامر نے پویلین چلتا کیا، آئرلینڈ کا چوتھا نقصان 15 رنز کے مجموعی سکور پر ہوا، آئرش بلے باز ہیری ٹیکٹر کو بھی شاہین آفریدی نے پویلین بھیجا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کے 30واں لارڈ ہل میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈکو بیٹنگ کی دعوت دیدی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا،ان کاکہناتھا کہ 4 دن سے پچ کور تھی اس لیے اس میں نمی موجود ہے ، پچ میں نمی کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے ،آج کا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

پاکستان ٹیم میں بابراعظم ، فخر زمان ، حارث روف ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین خان آفریدی ، عثمان خان شامل ہیں۔

آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ کاکہناتھا کہ  آئرش ٹیم میں کریگ ینگ کی جگہ بین وائٹ کو شامل کیا گیا ،کوشش کریں گے غلطیاں نہ دھرائیں۔ان کاکہناتھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ عید سے ایک دن پہلے خاتون سمیت 2افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version