(ویب ڈیسک)امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ آج نیویارک میں کھیلا جائے گا, ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑی فائنل کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے،عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل اعظم خان کو ٹیم کی نیٹ پریکٹس میں ایک گیند بھی کھیلنے کو نہ مل سکی، وہ پریکٹس کے دوران تنہا کھٹرے رہے۔ اعظم خان پریکٹس کے دوران بال تھرور بنے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیائی چیمپئن شپ کےروڈ سائیکلنگ مقابلے میں پہلا گولڈ میڈل پاکستان نے حاصل کیا
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔