ہوم Sports ٹی 20 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ نے لنکن ٹائیگرز کو دبوچ لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ نے لنکن ٹائیگرز کو دبوچ لیا

0



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 77 رنز پر آؤٹ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی سری لنکن کھلاڑی جنوبی افریقہ کے سامنے ٹک کر کھڑا نہ ہوسکا اور پوری ٹیم صرف 77 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی، نیسنکا3، مینڈس11، ہسرنگا0 اور سماراوکرما 0 ،مینڈس 19، اسلانکا6، میتھیوس 16، شاناکا9،پتھیرانا اور تھوشارا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اینریچ نے4، رباڈااور مہاراج نے2،2 جبکہ بارتمن نےایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

اس سے قبل  سری لنکا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔گروپ ڈی میں شامل دونوں ٹیمیں امریکا کے شہر نیو یارک میں مد مقابل ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version