لاہور (ویب ڈیسک) چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا۔
آج نیوز کے مطابق 7 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کےانتخاب پر مشاورت نہ ہونے پرتحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایجبسٹن میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کےبعد تمام سلیکٹرزمشاورت کریں گے۔
مشاورت مکمل کرنے پر قومی ٹیم کا اعلان شام 7بجےکےبعد کیا جائے گا۔