ہوم Sports ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ کا بھارت کیخلاف...

ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

0



 (24 نیوز) ٹی 20ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے  دوسرے سیمی فائنل کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا ،آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں گیانا میں  مد مقابل آرہی ہیں لیکن بارش کی وجہ سے اب تک ٹاس نہیں ہوسکا۔

بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میچ کیلئے ریزرو ڈے کے بجائے 250 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے،بارش کے امکان کے باوجود بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کیلئے اضافی دن کیوں نہیں رکھا گیا؟ البتہ مسلسل بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے کی صورت میں بھارت سپر 8 مرحلے کے گروپ ون میں اپنی پہلی پوزیشن کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائے گا،واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے 9 وکٹوں سے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیمی فائنل میں بدترین شکست،افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا دکھی بیان آگیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version