ٹی 20 کپتان شاہین شاہ آفریدی نے محمد عامر سے متعلق حیران کن بیان دے دیا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے محمد عامر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے ساتھ 2019 میں کھیل چکا ہوں، اس کے علاوہ قومی ٹیم میں بھی ساتھ کھیل چکے ہیں اور اس دوران بھی محمد عامر سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا تھا ۔ انہوں کہا کہ وہ دونوں انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ، گلف جائنٹ کے خلاف میچ میں پارٹنرشپ کی طرح باؤلنگ کی ہے اور یہ تجربہ بہت کامیاب رہا ہے۔