ہوم Sports پاکستانی خاتون کوہ پیماہ کی طبیعیت بگڑگئی گھوڑے پر ہسپتال منتقل

پاکستانی خاتون کوہ پیماہ کی طبیعیت بگڑگئی گھوڑے پر ہسپتال منتقل

0


(24نیوز ) گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہونے پر  ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاکستانی خاتون کوہ پیماہ کی طبیعت بگڑنے پر سکردو ہسپتال منتقل کیا گیا ، ڈاکٹرز کے مطابق ثمینہ بیگ کے پھیپھڑے میں پانی بھرنے کے باعث ان کی طبیعت بگڑی،ثمینہ کے ٹو کی پہلی چڑھائی کی پلاٹینم جوبلی کیلئے اطالوی اور پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل6 رکنی ٹیم کی قیادت کر رہی تھیں تاہم پھیپھڑوں میں پانی بھرنے سے اچانک تبیعت خراب ہوئی، انہیں ریسکیو کرانے کیلئے  ہیلی کاپٹر نہ ملنے پر ثمینہ بیگ کو گزشتہ روز گھوڑے پر بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا تھا، ثمینہ کےٹو کی مہم جوئی کے لیے بیس کیمپ میں موجود تھیں۔

‎واضح رہے کہ   غیر ملکی ڈاکٹر نے ثمینہ بیگ کو  سکردو شفٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا اور وہ آج رات سکردو پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ میں 2 بچے ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version