ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل اسلام آباد جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ کے آفیشلز کل امریکی سفارتخانہ پہنچ کر امریکی ویزے کے لیے اپلائی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی امریکی سفارتخانے میں کرکٹ کو فروغ دینے کی سرگرمی میں بھی حصہ لیں گے۔
امریکی سفارتخانے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے35 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مبنی لسٹ دی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑی برطانوی ویزے کے لیے کاکول کیمپ کے فوراً بعد اپلائی کرچکے ہیں۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد امریکا روانہ ہوگا۔