ہوم Sports پاکستانی کرکٹ ٹیم آرمی چیف کے ساتھ افطار ڈنر کرے گی

پاکستانی کرکٹ ٹیم آرمی چیف کے ساتھ افطار ڈنر کرے گی

0



 راولپنڈی(آئی این پی ) کاکول میں جاری قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ ایک روز پہلے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 راولپنڈی میں 7 اپریل کو قومی کرکٹرز کیلئے الوادعی افطار ڈنر رکھا جارہا ہے جس میں توقع ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شرکت کریں گے، کھلاڑی ان دنوں فوجی جوانوں کے ہمراہ کاکول اکیڈمی میں اپنی فتنس کو بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں۔ دو ہفتوں پر محیط کیمپ کیلئے 8 اپریل آخری روز تھا تاہم اب راولپنڈی میں افطار ڈنر رکھے جانے کی وجہ سے ایک روز پہلے کھلاڑی ڈنر کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔

 فٹنس کیمپ کے ختم ہوتے ہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان بھی جلد متوقع ہے، عید کے بعد ٹیم ارکان راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے، جہاں کیویز کیخلاف سیریز کے ابتدائی تین میچز شیڈول ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version