ہوم Sports پاکستانی کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں گدے لگا کر کیچنگ پریکٹس

پاکستانی کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں گدے لگا کر کیچنگ پریکٹس

0


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شاہینز اور ریڈ بال فارمیٹ کے کھلاڑیوں نے کیمپ میں غیر معیاری گراؤنڈ پر گدے لگا کر کیچنگ کی پریکٹس کی۔

گراؤنڈ میں گدے بچھا کر کھلاڑیوں کو ڈائیو لگا کر کیچز کی پریکٹس کرائی گئی جس پر خاصی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر ریڈ بال فارمیٹ کے کرکٹرز نے کوچ مسرور کی نگرانی میں پریکٹس کی۔

ٹریننگ کرنے والوں میں امام الحق، سرفراز احمد اور سعود شکیل سمیت 11 کرکٹرز شامل تھے، کیمپ میں فیلڈنگ پر خاص توجہ دی گئی ہے، سِلپ کیچنگ اور اونچے کیچز کی پریکٹس بھی کی گئی۔

بعدازاں کھلاڑیوں نے کیمرے کے سامنے تو نہیں لیکن شکوہ کیا کہ پریکٹس اسٹیڈیم کے مین گراؤنڈ میں ہونی چاہیے جہاں گھانس بہت اچھی اورمعیاری ہے جبکہ اکیڈمی گراؤنڈ کی گھانس معیاری ہے نہ گراؤنڈ ہموار ہے جس سے انجری کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس کیمپ میں پاکستان شاہینز کے 15 کھلاڑی بھی شریک ہیں جبکہ ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو کیمپ جوائن کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version