ہوم Sports پاکستان اور زمبابوے سیریز سکواڈ کا اعلان ہوگیا

پاکستان اور زمبابوے سیریز سکواڈ کا اعلان ہوگیا

0


(24نیوز)زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کےخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے  سکواڈ کا اعلان کر دیا،پاکستان کیخلاف 15،15 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی  سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

ون ڈے سکواڈ کی قیادت ارون کریگ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سکندر رضاکریں گے،پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے براہ راست زمبابوےجائے گی۔گرین شرٹس اور زمبابوے کے درمیان3ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،دونوں ٹیموں کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو بولاوایو میں کھیلا جائےگا جبکہ دوسرا ون ڈے 26 اور آخری میچ 28 نومبر کو ہوگیا۔

 پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم دسمبر، دوسرا 3 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلاجائےگا،سیریز کےتمام میچز بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔

  یاد رہے کہ پیر کو ہوبارٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر لیا،پاکستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ٹی 20 رنز میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version