ہوم Sports پاکستان نےریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ جیت لی

پاکستان نےریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ جیت لی

0


(محمد حماد) لفظوں کے کھیل اسکریبل میں پاکستان نے ایک اور کارنامہ  سرانجام دے دیا، پاکستان کے عفان سلمان نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ جیت لی۔

پاکستان نےریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ جیت لی، 16 سالہ عفان سلمان نےچیمپیئن شپ کےدوران 23  میں سے 19 گیمز  میں حریفوں کو مات دی، اس کے ساتھ ہی پاکستان 5 مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بھی بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس میں مبتلا پاکستانی نژاد باکسر کی مسلسل بارہویں کامیابی

واضح رہے کہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں دنیا کے 138 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version