ہوم Sports پاکستان ویمن ٹیم تیسرا ٹی ٹوینٹی بھی ہار گئی ویسٹ انڈیز کو...

پاکستان ویمن ٹیم تیسرا ٹی ٹوینٹی بھی ہار گئی ویسٹ انڈیز کو سیریز میں فیصلہ کن برتری

0



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے 5 میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان ویمنز کو  سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔تیسرے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو اور گل فیروز کی جگہ فاطمہ ثنا، نتالیہ پرویز اور رامین شمیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ویسٹ انڈیز ویمنز کے  133 رنز کے ہدف تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 130 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر 19 ، ندا ڈار 17 اور منیبہ علی 12 رنز بناکر نمایاں رہیں، فاطمہ ثنا اور نتالیہ پرویز صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور افے فلیچر نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے مقررہ 20 اوور میں5 وکٹ پر 132 رنز بنائے۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شیمین کیمبل 31 اور چیڈین نیشن نے 10 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن نے 2، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز کو 5 میچز کی سیریزمیں0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان ویمنز ٹیم اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے درمیان سیریز کاچوتھا ٹی ٹوینٹی میچ جمعرات کو ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version