ہوم Sports پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی

0


-- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا جو ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔

تحلیل کی گئی سلیکشن کمیٹی میں وہاب ریاض قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے جبکہ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں توصیف احمد، وجاہت اللّٰہ واسطی اور وسیم حیدر شامل تھے۔

علاوہ ازیں کامران اکمل اور راؤ افتخار کنسلٹنٹ ممبر اور حسن مظفر چیمہ منیجر انالسٹ کے طور پر شامل تھے۔

سلیکشن کمیٹی کا اعلان آج ہونے کا امکان

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی آج پریس کانفرنس شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پریس کانفرنس میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے وہاب ریاض کو دوبارہ چیف سلیکٹر کی ذمےداریاں ملنے کا امکان ہے  جبکہ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق رکن کے طور پر مضبوط امیدوار ہیں۔

رواں ہفتے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں تربیتی و فٹنس کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی حکام سے تفصیلی مشاورت ہوئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا تھا جس میں محسن نقوی نے میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے، کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version