ہوم Sports پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر مصباح الحق کا ردعمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر مصباح الحق کا ردعمل

0


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر مصباح الحق کا ردعمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جس طرح کپتانی تبدیل ہوتی ہے وہ انداز بڑا ناخوشگوار ہوتا ہے جس کا پلیئرز پر اثر پڑتا ہے۔

سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان تبدیل جس طریقے سے کیا گیا وہ پہلے بھی غلط تھا اور اب بھی غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سب اسٹار کھلاڑی ہیں، بابر اعظم بھی اسٹار ہیں اور شاہین آفریدی بھی اسٹار ہیں، ہماری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں کہ وہ اچھا پرفارم کریں۔

کوچز کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں، یہ نہ دیکھیں کہ بس ہم نے غیرملکی کوچز کو لانا ہے یا ملکی کوچز کو لیں گے یہ دیکھیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کس کوچ کی ضرورت ہے، کون بہترین ثابت ہوسکتا ہے اور ٹیم کو سنبھال سکتا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر ملکی اور غیرملکی کوچز مل کر کام بھی کریں گے تو اس کا فائدہ ہوگا، اس سے ہمارے کوچز کی ڈیولپمنٹ بھی ہوگی اور غیرملکی کوچز کو ملکی کوچز سے مدد مل سکتی ہے۔

یار رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان سے قبل شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version