ہوم Sports پاکستان کی نمائندگی کے اہل فٹبالر کا اسرائیلی کلب کیساتھ معاہدے سے...

پاکستان کی نمائندگی کے اہل فٹبالر کا اسرائیلی کلب کیساتھ معاہدے سے انکار

0


کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کی نمائندگی کے اہل نارویجیئن فٹبالر اولے سیئٹر نے اسرائیلی کلب کے ساتھ معاہدے سے انکار کردیا۔

اولے سیئٹر کو اسرائیلی کلب مقوبی حائفہ نے ساڑھے آٹھ لاکھ یورو کے معاہدے کی پیشکش کی تھی تاہم 28 سالہ فٹبالر نے اپنی اقدار کی بنیاد پر اسرائیلی کلب سے معاہدے سے انکار کردیا۔

مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اولے سیئٹر کا کہنا تھا کہ مجھے اگر 500 ملین ڈالرز کے معاہدے کی پیشکش بھی ہوتی تو بھی اسرائیل کا کلب جوائن نہیں کرتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو ملک معصوم افراد کا خون بہاتا ہو میں وہاں جا کر نہیں کھیل سکتا۔ مجھے ایسے پیسے نہیں چاہئیں، ایسے پیسوں سے زیاد اہم میرے اقدار ہیں۔

خیال رہے کہ ناورے میں مقیم معروف فٹبالر اولے سیئٹر اپنے ننِہال کی وجہ سے پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں وہ ماضی میں پاکستان ٹیم کی جرسی میں اپنی تصاویر بھی پوسٹ کر چکے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version