ایمسٹرڈیم (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ہاکی ٹیم ایمسٹرڈیم پہنچ گئی، قومی ہاکی ٹیم نیدرلینڈز میں نیشنز کپ کی تیاری کرے گی۔
قومی ٹیم ایمسٹرڈیم میں کلبز ٹیموں کے ساتھ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ٹیم ایمسٹرڈیم میں ڈچ کوچ رولینٹ آلٹمنز کی نگرانی میں پریکٹس کرے گی۔
واضح رہے کہ 9 ملکی نیشنز کپ 31 مئی سے پولینڈ میں شروع ہوگا۔