ہوم Sports پاکستان ہاکی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم

پاکستان ہاکی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم

0


--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چین میں کھیلی جانے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو نہ تو کیمپ کے دوران گزارے گئے 25 روز کا ڈیلی الاؤنس ملا ہے اور نہ ہی چین میں 25 روز کا انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس مل سکا ہے۔

کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس 3 ہزار روپے جبکہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس 35 ہزار روپے ملتا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم چین کے دورے پر 24 اگست کو روانہ ہوئی تھی اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل وہاں پریکٹس میچز کھیلے لیکن کھلاڑیوں کو فیڈریشن ایشین چیمپئنز ٹرافی سے ایک روز پہلے سے ڈیلی الاؤنس پر زور دینے کا کہہ رہی ہے۔

کھلاڑیوں نے فیڈریشن سے مکمل 25 روز کے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

کھلاڑیوں نے فیڈریشن سے ڈیلی الاؤنس کے لیے رابطہ کیا تو انہیں جواب دیا گیا کہ پی ایس بی سے ملنے والے فنڈز سے ٹکٹوں کی ادائیگی کی، ڈیلی الاؤنس جلد دیں گے۔

ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں گزر بسر مشکل ہے، ان حالات میں ڈیلی الاؤنس نہ ملنے سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، حکومت سے اپیل ہے کہ ڈیلی الاؤنس ہمارا حق ہے وہ تو دلایا جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version