ہوم Sports پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل ہونگی

پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل ہونگی

0


--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر بلاٸنڈ کرکٹ میں مدمقابل ہوں گے۔

تین ملکی بلاٸنڈ کرکٹ سیریز 22 فروری سے متحدہ عرب امارات میں ہوگی جس میں پاک بھارت مقابلہ 22 فروری کو ہوگا۔

سیریز میں 23 فروری کو بھارت اور سری لنکا جبکہ 24 فروری کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ہوگا۔

تین ملکی سیریز کا فائنل 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

قومی بلاٸنڈ کرکٹ ٹیم کا تین ملکی سیریز کی تیاریوں کے لیے کیمپ جاری ہے۔

چیٸرمین پاکستان بلاٸنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو پھرانٹرنیشنل ایونٹ میں شکست دیں گے، تین ملکی سیریز جیتنے کے لیے پُرامید ہیں۔

سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ نثار علی تین ملکی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version