ہوم Sports پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم کو گرانےکا فیصلہ

پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم کو گرانےکا فیصلہ

0



(24 نیوز )آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو گرانےکا فیصلہ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیویارک  سٹیڈیم کو عارضی طور پر ورلڈکپ کے میچز کے لیے بنایا  گیا تھا ، سٹیڈیم میں اب تک 8 میچز کھیلے گئے ہیں اور اب اسے آئندہ 6 ہفتوں میں گرا دیا جائے گا، نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم کو خصوصی طور پر پاک بھارت میچ کیلئے بھی تشکیل دیا گیا تھا ،گزشتہ روز بھارت اور امریکا کے درمیان میچ نساؤکاؤنٹی پر کھیلا جانے والا  آخری میچ تھا،واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں نیو یارک میں نیا اٹیڈیم بنانے اور ورلڈ کپ کے 8 میچوں کی میزبانی کے لیے نساؤ کاؤنٹی کے ساتھ ایک معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی، جس پر اس سٹیڈیم کو انتہائی تیزی کیساتھ صرف 5 مہینوں میں  تیار کیا گیا  جس کی ویڈیو  آئی سی سی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی ڈالی تھی جسے اب تک 5 لاکھ سے زائد  بار لائیک کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version