ہوم Sports پنڈی ٹیسٹ؛پی سی بی نے شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان کردیا

پنڈی ٹیسٹ؛پی سی بی نے شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان کردیا

0



(روزینہ علی) شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری آ گئی، پی سی بی نے پنڈی ٹیسٹ کے بقیہ 2 دنوں کے لیے شائقین کا داخلہ مفت کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور بنگلہ دیش کے پہلے ٹیسٹ کے آخری 2 روز کے لئے شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت کر دیا، پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ ویک اینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہوگا، شائقین  کسی بھی وی آئی پی پریمیم انکلوژرز  میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات   میں سے ایکشن کو مفت دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی اننگز میں ڈکلریشن پر بنگلہ دیشی کوچ کا بیان آ گیا

وی آئی پی انکلوژرز فیملیز کے لیے مختص ہیں، پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس کے لیے خریدے گئے ٹکٹوں پر مفت داخلے کی پالیسی نافذ نہیں ہوتی، پہلے سے خریدے گئے ٹکٹوں  کی رقم واپس کردی جائے گی۔

مزید براں شائقین کی سہولت کے لیے 2 روٹس پر مفت شٹل سروس چلتی رہے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version