ہوم Sports پنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل پاکستان 344 رنز بناکر آﺅٹ انگلینڈ...

پنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل پاکستان 344 رنز بناکر آﺅٹ انگلینڈ کیخلاف 77 رنز کی برتری

0



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، یوں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 77 رنزکی برتری حاصل کرلی۔
نائب کپتان سعود شکیل نے 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ساجد خان 48 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
آج کھیل کا آغاز کپتان شان مسعود اور سعود شکیل نے کیا تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 99 رنز پر گر گئی جب شان مسعود 26 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 151 رنز پر گری جب محمد رضوان 25 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
سعود شکیل کی سنچری:پاکستان ٹیم کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری تھا تاہم ایک اینڈ سے سعود شکیل نے عمدہ انداز میں مزاحمت جاری رکھی اور ایک اینڈ پر جمے رہے، انہوں نے اس دوران اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔
قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 155 اور ساتویں وکٹ 177 رنز پر گری، پہلے سلمان آغا 1 اور پھر عامر جمال 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
بعدازاں دوسرے سیشن میں بھی سعود شکیل کی عمدہ بیٹنگ جاری رہی اور انہوں نے اپنی سنچری مکمل کی۔
سعود شکیل نے 181 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری ہے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 265 رنز پر گری جب نعمان علی 45 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں پر 73 رنز بنالئے تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے تمام 10 وکٹیں سپنرز نے لی تھیں۔ ساجد خان نے انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ لی تھی۔انگلش بیٹر جیمی سمتھ نے 89، بین ڈکٹ 52 اور گس ایٹکنسن نے 39 رنز بنائے تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version